ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم سرکاری ادارے میں نوکری کے نام پر سیکڑوں افراد لٹ گئے

اہم سرکاری ادارے میں نوکری کے نام پر سیکڑوں افراد لٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں نوکریاں دینے کا جھانسہ، آئی ٹی بورڈ کے نام پر جعلسازوں نے نوکریوں کے نام پر 500 سے زائد افراد کو لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی بورڈ کے نام پر جعلسازوں نے نوکریوں کے نام پر 5  سو سے زائد افراد لٹ گئے۔ آئی ٹی بورڈ میں ملازمت کیلئے گریجویٹس کو کال لیٹرز بھی جاری کر دیے گئے۔ جعلسازوں نے آئی ٹی بورڈ کی جعلی ای میلز کے ذریعے سے امیدواروں سے رجسٹریشن فیس بھی وصول کر لی۔

پنجاب آئی ٹی بورڈ نے جعلسازوں کے خلاف کیس ایف آئی کو بھجوا دیا، پنجاب آئی ٹی بورڈ نے جعلی آفر لیٹرز بھیجنے والے گروہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ نے جعلساز گروہ سے متعلق وضاحت اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی۔