سکولوں کےنئے اوقات کا اعلان

26 Aug, 2021 | 12:59 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔

تفصیلات کے مطابق بوائز سکول صبح سات پنتالیس پر لگیں گے جبکہ چھٹی بارہ پنتالیس پر ہوگی۔ دوسری جانب  گرلز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے اور  چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔  جمعہ کے روز گرلز سکول کو گیارہ پنتالیس اور بوائز کو بارہ بجے چھٹی ہوگی۔

سکینڈ شفٹ سکول دوپہر 2 بجے لگیں گے اور چھٹی پانچ بجے ہوگی،  مذکورہ اوقات کار پر عملدرآمد 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں