ٹک ٹاکر عائشہ ہراسگی کیس،تفتیشی ٹیم کی بریفنگ

26 Aug, 2021 | 10:09 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:  مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر نرس عائشہ سے بد تمیزی،دست درازی  کا واقعہ ، تفتیشی ٹیم کی جانب سے پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم کو کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس عائشہ سے بد تمیزی کے معاملے پر پولیس کی تفتیشی ٹیم نے پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم کو کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ویڈیوز فرانزک کے لیے بھجوائی جاچکی ہیں،متاثرہ خاتون کے پھٹے کپڑوں سے فنگر پرنٹز لینے کے لئے سیمپل مختلف محکموں بھجوائے ہیں،نادرا کے ریکارڈ سے ملزمان کی شناخت کے عمل کا جاری ہے،پولیس نے فائل میں جائے وقوعہ کا نقشہ بنوا کر شامل کر لیا ہے،ملزمان کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے،شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کا جسمانی ریمانڈ عدالت سے لیا جائے گا-

 واضح رہے عائشہ کو بے لباس کرنے اور جنسی ہراسگی کیس میں گرفتار 131 ملزموں کی شناخت پریڈکے لئے 28 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے،عدالت کا جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملزموں کی شناخت پریڈ کے لئے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، کیس کے تفتیشی افسر نے ضلع کچہری میں شناخت پریڈ کا دن مقرر کرنے کے لئے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے احکامات جاری کیے۔ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیمپ جیل میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزموں کی شناخت کرے گی جن ملزمان کو متاثرہ لڑکی اور اس کا ساتھی شناخت کریں گے ان کے خلاف مقدمے کا ٹرائل چلایا جائے گا، ایف آئی آر میں  شامل دفعات کے تحت ملزمان کو عمر قید اور سزائے موت کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں