ویب ڈیسک : ترین گروپ کے منحرف کے رکن نذیر چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ ترین گروپ کے 11 ارکان جلد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترین ہم خیال گروپ سے علیحدگی اختیار کرنے والے پنجاب کے ایم پی اے نذیر چوہان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی اور میں نے وزیراعظم سے اپنی غلطی پر معافی مانگ لی ہے، میں نے وزیراعظم سے کہا کہ اپنے عمل پر شرمندہ ہوں آپ میرے قائد ہیں معاف کردیں، پہلے مجھے ڈانٹ پڑی پھر سرزنش کے بعد معافی مل گئی اور پھر وزیراعظم نے مجھے بلدیاتی الیکشن میں متحرک ہونے کا حکم دیا ہے۔
نذیر چوہان نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کو بتایا ہے کہ بہت سے لوگ ترین گروپ چھوڑنا چاہتے ہیں، ترین گروپ کے 11 اراکین جلد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کریں گے اور میں جلد ان ارکان کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کراﺅں گا۔