لیونل میسی نے بارسلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

26 Aug, 2020 | 11:56 PM

Malik Sultan Awan

(سپورٹس ڈیسک) دنیائے فٹبال کےعظیم کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے فٹبال کلب بارسلونا کو16 سال بعدچھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ نامور فٹبالر لیونل میسی نےبارسلونا کو چھوڑنے کے فیصلے سے متعلق آگاہ کرتےہوئے کلب سے فوری رخصت کا مطالبہ کردیا، بارسلونا کے ساتھ لیونل میسی کا اگلے سال تک کا معاہدہ ہے۔معاہدےکی شق کے مطابق اگر کوئی کلب میسی کو خریدنا چاہتا ہے تو اس کے لیے انہیں 70 کروڑ یوروز ادا کرنے ہوں گے۔
نامور فٹبالر کی جانب سے کلب چھوڑنے کی خبر کے بعد بارسلونا کے حامیوں کی بڑی تعداد ان کے اسٹیڈیم کیمپ نوکے باہر جمع ہوئی اور انہوں نے انتظامیہ اور بورڈ کے خلاف مظاہرے کیے۔ لیونل میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں یہی نہیں بلکہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی میسی کو اسی کلب میں شمولیت کے دوران ملا۔

مزیدخبریں