افسوسناک واقعہ، گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

26 Aug, 2020 | 09:22 PM

Malik Sultan Awan

شاہدرہ(سیدفخر امام ) برکت ٹاؤن میں 2مرلے کےمکان کی چھت گر گئی ، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جانبحق ہو گئے، حادثہ کا شکار ہونے والا مکان سڑک سے نیچے تھا،عینی شاہدین کے مطابق بارش کا پانی کھڑاہونےسے مکان کی چھت گری۔
تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ شاہدرہ برکت ٹاون کے علاقے میں میں پیش آیا جہاں دومرلے کے سنگل سٹوری مکان کی چھت گر گیا، مکان مین جی ٹی روڈ کے ساتھ واقعہ تھا، حادثہ کا شکار ہونے والا مکان سڑک سے نیچے تھا، عینی شاہدین کے مطابق بارش کا پانی کھڑا ہونے سے کچے مکان کی دیوار گری جس کے بعد چھت زمین بوس ہو گئی، کچے مکان کی چھت بھی کچی بنی تھی،جائے حادثہ کے اطراف میں بھی کچے مکانات تعمیر ہیں۔ ابتدائی طور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی کی.
حادثہ میں میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 32سالہ فرزانہ زوجہ علی اقصر،4سالہ ایمان علی ولد اقصر،7سالہ اسلام ولد اقصر کے ناموں سے ہوئی، مقتول علی اقصر گھر کا واحد کفیل اور فیکٹری میں ملازم تھا.ریسکیو نے لاشوں کو شاہدرہ تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے برکت ٹاؤن میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اظہار افسوس کیا اور وزیراعلی عثمان بزدار کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی سےدلی ہمدردی اور اظہار تعزیت ،وزیراعلی عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی.

مزیدخبریں