محرم انتظامات ، کمشنر لاہور نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کردیں

26 Aug, 2020 | 08:44 PM

Malik Sultan Awan

(در نایاب) کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن نے تمام محکموں کو محرم روٹس کلیرنس سرٹیفکیٹ دینے کا پابند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس دیو سماج روڈ پر کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن کی زیر صدارت محرم انتظامات کا ویڈیو لنک جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور دانش افضال، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز، ایس پی سکیورٹی محمد بلال، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، اے سی جی مشتاق ٹوانہ، ایڈیشنل کمشنر ریونیو راو ریاض،سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی سید قلب عباس، رسکیو 1122، ٹریفک پولیس و دیگر افسران نے شرکت کی۔

 تمام اضلاع کے ڈی سیز  نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ محرم روٹس اور مجالس میں کرونا احتیاطی تدابیر کے بینرز لگائے جائیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی سطح پر مرکزی کنٹرول روم میں ہر محکمہ کا افسر موجود ہوگا۔ کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے کہا کہ روٹس پر پیچ ورک،لائٹنگ، صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور سمیت ہر ضلع میں ایمرجنسی ہیلتھ کور مکمل الرٹ ہون گے۔کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے کہا کہ روزانہ محرم جلوس و مجالس کے اختتام پر ڈیجیٹل رپورٹ بھیجنا لازمی ہے۔کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے کہا کہ تمام اہم جلوسوں کی سی سی ٹی وی موبائل نگرانی بھی ہو گی۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کے علاوہ بھی کیمرے جلوس راستوں پر نصب کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں