اساتذہ و ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئیں

26 Aug, 2020 | 06:36 PM

Malik Sultan Awan

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی کے مالی امور ایک مہینے سے ٹھپ، یونیورسٹی خزانچی کا عہدہ خالی ہونے سے تمام اساتذہ و ملازمین کی تنخواہوں،  پنشن اور بلوں کی ادائیگیاں روک دی گئیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے تمام اساتذہ و ملازمین کی تنخواہیں بند ہونے کا اندیشہ ہے۔ یونیورسٹی میں خزانچی کا عہدہ خالی ہونے کی بناء پر یکم ستمبر کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کی فائلز روک دی گئیں۔پنجاب یونیورسٹی کے 7 ہزار ریٹائرڈ ملازمین و اساتذہ کی پنشن کی فائلیں بھی روک لی گئی ہیں، خزانچی کے عہدے پر عارضی تقرری کیلئے پندرہ روز پہلے گورنر پنجاب کو  سمری ارسال کی گئی تھی۔

خزانچی کیلئے یونیورسٹی کے تین سینئر افسران کو عارضی چارج دینے کی سمری ارسال کی تھی، اس سمری کی تاحال منظوری نہیں دی گئی ہے۔ خزانچی کے عہدے پر تقرری نہ ہونے سے یونیورسٹی نے تمام بلوں کی ادائیگیاں بھی روک دی ہیں۔پنجاب یونیورسٹی میں یکم اگست سے خزانچی کا عہدہ خالی ہے۔گورنر پنجاب کی منظوری تک خزانچی کے عہدے پر تقرری نہیں ہوگی۔ 

مزیدخبریں