اساتذہ کے تبادلوں میں بے شمار غلطیاں، درستگی کیلئے شیڈول جاری

26 Aug, 2020 | 06:18 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض) صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کے انتظامی تبادلوں میں بے شمار غلطیاں،سکول ایجوکیشن نے سیس میں موجود غلطیوں میں درستگی کیلئے اضلاع کو شیڈول جاری کردیا،تمام اضلاع شیڈول کے مطابق سیس پر اساتذہ کا ریکارڈ درست کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے انتظامی تبادلوں میں بے شمار غلطیوں کے معاملے پرسکول ایجوکیشن نے سیس میں موجود غلطیوں میں درستگی کیلئے اضلاع کو شیڈول جاری کردیا۔تمام اضلاع شیڈول کے مطابق سیس پر اساتذہ کا ریکارڈ درست کریں گے۔سیس پر اساتذہ کا نام ، عہدہ، ریٹائرڈمنٹ کی تاریخ ، نوکری سے برخاست اور تبادلوں کا ریکارڈ درست کریں گے۔

لاہور شیخوپورہ، ننکانہ صاحب ،قصور اور چنیوٹ 30 اگست کو ڈیٹا درست کریں گے۔جھنگ ،گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،گجرات اور حافظہ آباد یکم ستمبر کو ڈیٹا درست کریں گے۔باقی اضلاع پانچ ستمبر تک اساتذہ کا پروفائل میں غلطیاں دور کریں گے۔ دوسری جانب ڈی پی آئی سکینڈری رانا عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ مذکورہ تاریخ کے بعد پروفائل میں غلطی کی صورت میں اتھارٹیز کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں