(عرفان ملک)بزدار سرکار کی گڈ گورننس کے ثمرات کی وجہ سے ایک سال میں شہری دو گنالٹنے لگے۔ پنجاب کے باسیوں کو لوٹے جانے کا نیا ریکارڈ بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس پر حکومت کی نوازشات اور سب سے زیادہ وسائل ہونے کے باوجود لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈاکووں اور چوروں کی لوٹ مار گذشتہ سال کی نسبت دگنی ہو گئی ۔ بزدار سرکار کے پانچویں آئی جی بھی صوبے کی عوام کو ڈاکووں چوروں کی لوٹ مار سے نہ روک سکے ۔ بارہ ارب سے ذائد مالیت کا سامان ڈاکووں نے رواں سال میں لوٹ لیا ۔
پنجاب پولیس کی کمزور قیادت میں ایک سال میں شہریوں سے لوٹے گئے سامان کی مالیت دو گنا ہوگئی، آئی جی آفس میں افسروں کی طلبی سے زیادہ کچھ نہ ہوا۔پولیس کی ناقص حکمت عملی اور کمزور قیادت کے باعث پنجاب کے رہائشیوں کو ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔سال دو ہزار انیس میں شہری چھ ارب سے زائد کے سامان سے محروم ہوئے۔سال دو ہزار بیس میں لوٹے گئے سامان کی مالیت 12 ارب انتیس کڑوڑ اور پچاس لاکھ سے زائد ہوگئی۔
پنجاب کا پانچواں آئی جی بھی شہریوں کو لٹنے سے نہ بچا سکا ڈکیتی رہزنی اور چوری کے واقعات میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا کہ ڈاکووں اور چوروں سے لوٹے گئے سامان کی ریکوری گذشتہ سال سے زیادہ کی گئی۔