ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلشن اقبال میں خاتون کے قتل کی پہلے اور بعد کی فوٹیجز منظر عام پر آگئی

گلشن اقبال میں خاتون کے قتل کی پہلے اور بعد کی فوٹیجز منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد)لاہور کے علاقے گلشن اقبال میں 47 سالہ خاتون کے قتل سے پہلے اور بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق 47 سالہ بسم اللہ بی بی کو بیٹی فجر نے گھر چھوڑ کر دوست کے ساتھ جانے سے منع کرنے پر قتل کیا گیا ,پہلی سی سی ٹی وی میں ملزم علی عابد اور دوستوں کو گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ,دوسری فوٹیج میں ملزم علی عابد اور مقتولہ کی بیٹی 21 سالہ فجر کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے.
ملزمان 4 بجے کے قریب رضا بلاک میں مقتولہ کے گھر آئے ۔2ملزم گھر میں چلے گئے جبکہ ایک گھر کے باہر پہرہ دیتا رہا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک گھنٹے سے زائد گھر میں موجود رہے ۔ ملزم علی عابد اور مقتولہ کی بیٹی فجر کو موٹرسائیکل پر فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے, ملزم قتل کے بعد گھبراہٹ میں موٹرسائیکل سے بھی گر پڑا. 

  پولیس ذرائع مطابق خاتون کے قتل میں بیٹی اور اس کا دوست سمیت ساتھی ملوث ہیں. پولیس نے فجر اور علی عابد کو حراست میں لے رکھا ہے،فجر اور عابد موٹرسائیکل پر جاتے نظر آئے جس سے ان پر شک ہوا. پولیس کو قتل کی واردات کا علم 7 گھنٹے بعد ہوا. قتل کی واردات 3 روز قبل رضا بلاک میں ہوئی تھی. 

واضح رہے کہ گلشن اقبال کے علاقے رضا بلاک میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہو نے والی 47سالہ بسم اللہ انعام کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر انعام الحق کی مدعیت میں درج کر کے لاش پوسٹمارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی تھی، تاہم تاحال وقوعہ کے روز اغوا ہونیوالی20 سالہ فجر انعام کا سراغ نہیں لگایا جا سکاتھا،مگر خاتون قتل کیس میں پولیس کو اہم پیشرفت حاصل ہوئی۔سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے حقائق واضح طور پر سامنے آگئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer