(علی عباس) آئی جی پنجاب کی ہدایت پرمحرم سیکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات فورس کو کورونا سےمحفوظ رکھنے کے لئےحفاظتی سامان کی فراہم کردیا گیا،تمام اضلاع میں 13ہزار300گاؤنز،22ہزار548سرجیکل ماسک اور16ہزار950سرجیکل گلوز مہیا کیےگئے۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے آئی جی پنجاب کی ہدایت پرسیکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات فورس کو کورونا سےمحفوظ رکھنے کے لئےحفاظتی سامان کی فراہمی اورتمام اضلاع میں 13ہزار300گاؤنز،22ہزار548سرجیکل ماسک اور16ہزار950سرجیکل گلوز مہیا کیےگئے۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئرنےحفاظتی سامان کی تقسیم کےحوالے سےسی سی پی او لاہورسمیت تمام ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا۔
حفاظتی سامان میں سرجیکل ماسک، سرجیکل گلوز،اوور آل گاؤن،ہینڈ سینیٹائزرا ور عینکیں شامل ہیں،پولیس فورس کودوران ڈیوٹی استعمال کیلئے1ہزار795لیٹرسینیٹائزراور2050عینکیں بھی فراہم کی گئی ہیں،حفاظتی سامان محرم ڈیوٹی پرتعینات نفری کی تعدادکی مناسبت سےتقسیم کیا گیا ہے،محرم سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکارکورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں،خود کوکورونا وباء سےمحفوظ رکھ کر ہی پولیس فورس عوام کےتحفظ اور خدمت کا فریضہ بہترمیں سر انجام دے سکتی ہے۔