ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کمشنر لاہور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 در نایاب: کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،   کمشنر لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی، واسا اور پارکنگ کمپنی کے افسران کا بریفنگ اجلاس بھی آج طلب کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق گریڈ بیس کے سینئیر افسر ذوالفقار گھمن نے چارج سنبھالتے ہی افسران سے ملاقات کی، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل اور سائلین کی شکایات کا ازالہ ترجیح ہے۔ کمشنر لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی، واسا اور پارکنگ کمپنی کے افسران کا بریفنگ اجلاس بھی آج طلب کرلیا ہے۔

 

کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کا کہنا ئے کہ لاہور میں ایم سی ایل کی ترقیاتی سکیموں کا خود دورہ کروں گا، کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ مال روڈ اورلارنس روڈ کی بحالی کم سے کم وقت میں مکمل ہونی چاہیے،  ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ لاہور کی ثقافت بھی ترجیحات میں شامل ہے۔  کمشنر لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی، واسا اور پارکنگ کمپنی کے افسران کا بریفنگ اجلاس بھی آج طلب کرلیا ہے 

  

 واضح رہے کہ  پنجاب حکومت نے کمشنر لاہور کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے، ذوالفقاراحمد گھمن کو کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا ۔

کمشنر لاہور کی آسامی ایک ماہ سے زائد عرصے سے خالی تھی، جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو کمشنر کا اضافی چارج دے کر معاملات چلائے جارہے تھے، محرم الحرام کے باعث کام کا لوڈ زیادہ ہونے پر پنجاب حکومت نے کافی سوچ بچار کے بعد ذوالفقاراحمد گھمن کی تعیناتی کا فیصلہ کیا، ذوالفقارگھمن اس سے قبل ڈی سی او جہلم، ڈی سی او ساہیوال، ڈی او آر لاہور، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور، ڈی جی سپورٹس، رجسٹرار کوآپریٹو، کمشنر گوجرانوالہ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن رہ چکے ہیں۔

ذوالفقار احمد گھمن گریڈ20 کے پی سی ایس افسر ہیں، جو اپنے دھیمے مزاج اور عوام دوست رویے کے باعث کافی مقبول سمجھے جاتے ہیں، ذوالفقار گھمن کہتے ہیں ہر جگہ تبدیلی نظرآئے گی، دفاتر اور افسران کو متحرک کروں گا، سروس ڈلیوری پر فوکس ہوگا، دفاتر میں عوام کی خدمت کروں گا اور ہرجگہ عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer