(درنایاب) ایل ڈی اے کا شاہکام چوک فلائی اووراور ڈیفنس روڈ کی تعمیرو بحالی کا منصوبہ دوحصوں اوردو مالی سالوں میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیاگیا،ڈی جی ایل ڈی اے نے پرانی پری کوالیفکیشن منسوخ کرکےمنصوبہ دوحصوں میں شروع کرنےکی منظوری دے دی ۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نئی منصوبہ بندی کے مطابق دونوں حصوں کو دو مالی سالوں میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چیف انجنیئرایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا کی تجویز پر منظوری دی گئی،ابتدائی منصوبہ بندی میں دونوں حصوں کی مجموعی لاگت تین ارب چوالیس کروڑتھی،فلائی اوورپر دو ارب اڑتالیس کروڑ جبکہ ڈیفنس روڈ کی بحالی پرایک ارب چوبیس کروڑ کا تخمینہ ہے۔
ایل ڈی اے نےتعمیراتی کمپنیوں سےپری کوالیفکیشن کے لیےدرخواستں مانگ رکھی تھیں، ایل ڈی اے فلائی اوورکو رواں مالی سال جبکہ ڈیفنس روڈ کوآئندہ مالی سال میں مکمل کرے گا،دونوں حصوں کی پری کوالیفکیشن کے لیےعلیحدہ علیحدہ درخواستیں مانگی جائیں گی،چیف انجنیئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا کا کہنا ہےکہ حکومت پنجاب کےمنظور شدہ پراجیکٹس پر کام کیا جارہا ہے۔
قبل ازیں سالانہ ترقیاتی منصوبے کے تحت 3 ارب 86 کروڑ کا منصوبہ شاہکام چوک فلائی اوور کھٹائی میں پڑ گیاتھا، اربوں روپے کے منصوبے کے لئے بجٹ دو ہزار بیس اکیس میں صرف پچاس لاکھ کے فنڈز مختص کئے گئے،منصوبے کی کاسٹ کلئیرنس محکمہ پی اینڈ ڈی نے گیارہ جون کو دی گئی۔ ایل ڈی اے نے منصوبے کے لئے ڈیزائن سمیت تمام ترجیحی کاموں کو مکمل کیا گیا۔ شاہکام چوک فلائی اوور منصوبہ اڑان بھرنے کے چوتھے روز ہی زمین بوس ہوگیاتھا۔
دوسری جانب ڈی جی ایل ڈی اے جنرل احمد عزیز تارڑ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو آسانی سے کاروبار کرنے کے مواقع مہیا کرنے کے لئے پالیسیوں اورقوانین کو سادہ بنایا جارہا ہے جس کے لئے لینڈ یوز رولز 2020ءنوٹیفیائی کر دیئے ہیں۔ان رولز کی مزید وضاحت کے لئے ریگولیشنز تیار کر لئے گئے ہیں۔