پنجاب حکومت نے بے گھر افراد کو خوشخبری سنا دی

26 Aug, 2020 | 03:02 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: پنجاب حکومت کا لاہور میں مزید 10 پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ، پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی بھی تشکیل دی جائے گی وزیراعلی پنجاب نے منظوری دے دی۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں مزید دس نئی پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے، نئی پناہ گاہیں کرائے کی عمارتوں میں بنائی جائیں گی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی نئی پناہ گاہیں بنانے  کے لئے مقامات کی جلد نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔

 

  وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پناہ گاہوں کے نئے ماڈل کا دائرہ کار مرحلہ وار دیگر بڑے شہروں تک بڑھایا جائے گا، پناہ گاہوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال محکمہ تعمیرات و مواصلات کے ذمے ہوگی، ان پناہ گاہوں میں منشیات کے عادی افراد اور گداگروں  کے لئے بحالی مراکز قائم کئے جائیں گے، جبکہ پناہ گاہوں کے باہر نادار اور غریب افراد  کے لئے  لنگر خانے بھی کھولے جائیں گی۔

 

پناہ گاہوں میں سہولتوں کی مانیٹرنگ  کے لئے   ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا اور جیو ٹیگنگ ہوگی اور روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، سڑکوں پر سوئے افراد کو پناہ گاہوں میں شفٹ کرنے  کے لئے  مزید گاڑیاں بھی لی جائیں گی، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں میں سہولتوں کی بہتری  کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔  پناہ گاہوں کے حوالے سے مخیر حضرات کا بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں