علیم خان کا ایف اے ٹی ایف بل مسترد ہونےپر اپوزیشن کو اہم مشورہ

26 Aug, 2020 | 12:40 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس)سینئر وزیر عبدالعلیم خان نےسینیٹ میں ایف اے ٹی ایف بل مسترد ہونے پر ٹوئٹ کیا،اپنے ٹویٹ میں کہناتھا کہ سینیٹ میں اینٹی منی لانڈرنگ بل مسترد کر کے قومی مفاد پس پشت ڈال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنما این آر او نہ ملنے پراپنے اراکین کو استعمال کر رہےہیں،قومی مفادات کے امور میں اپوزیشن کاحکومت کا ساتھ نہ دینا افسوسناک ہے،عبدالعلیم خان نےکہا کہ ملکی سالمیت پراپنے ذاتی مقاصد سامنےرکھنے والےبےنقاب ہوگئے ہیں،احتجاج کے لئے اکٹھے ہونے والوں کو قومی امور پراتفاق رائےکرنا چاہیے تھا۔

سینئر وزیر کامزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نےاہم ترین آئین سازی پر غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کیا،ایسے ہتھکنڈوں سےعمران خان جیسے لیڈر کومرعوب نہیں کیا جا سکتا ہے،عوام اپوزیشن کی ایسی منفی سیاست کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے،اپوزیشن رہنماسنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنےطرز عمل پر نظر ثانی کریں۔رہنما تحریک انصاف کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کو لُوٹنےوالوں کےنزدیک پاکستان اور پاکستانی قوم کی کوئی حیثیت نہیں۔

مزیدخبریں