پیراگون سٹی ریفرنس :ملزم کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

26 Aug, 2020 | 12:12 PM

Azhar Thiraj

شاہین عتیق : احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے پیراگون سٹی ریفرنس کی سماعت آٹھ ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ عدالت میں آج بھی قیصرامین بٹ کا ویڈیولنک کے ذریعے بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔عدالت نے ایم ایس سروسزہسپتال سے میڈیکل رپورٹ دوبارہ طلب کرلی۔

احتساب عدالت میں پیراگون سٹی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں خواجہ سلمان رفیق پیش ہوئے جبکہ خواجہ سعدرفیق اسمبلی اجلاس کی وجہ سےپیش نہ ہو سکے ۔ان کی طرف سےمحمدنوازایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دے دی جو عدالت نے منظورکرلی ۔


عدالت میں ویڈیولنک کےذریعےقیصرامین بٹ کا بیان قلمبندکرنےکی کوشش کی لیکن قیصرامین بٹ نےعدالت کےکسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا جس پر عدالت نے موقع پرموجودتفتیشی افسرسے تصدیق کی کہ جو بیان دینے کےلئے لیٹاہوا ہےکیاقیصر امین بٹ ہے ؟تفتیشی کی تصدیق پرویڈیو لنک بندکرتےہوئےسروسز ہسپتال کے ایم ایس سےرپورٹ طلب کرلی ۔


عدالت میں پیشی کے بعد خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی۔ احتساب عدالت نے نیب کے گواہ نذیر پٹواری پرجرح کے بعد سماعت آٹھ ستمبرتک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں