(سٹی42)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سٹارز بھی کورونا وباء میں کمی پر مختلف تقریبات میں شریک ہورہے ہیں اور ایک دوسرے سے مل کر خوب لطف اندوز ہورہے ہیں، شوبز انڈسٹری کے دو نامور کردار حرامانی اور یاسر حسین کے ڈانس کے ویڈیو وائرل ہوئی جس کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور سپر سٹارز ان دنوں کورونا وائرس کی شدت میں کمی پر تقریبات میں دکھائی رہے رہے ہیں اور ایک دوسرے سے حالات زندگی شیئر کررہے رہے کیونکہ کورونا کی وجہ سے تمام شوبز سرگرمیاں ملتوی ہوکررہ گئیں تھی، مہلک وباء میں کمی پر تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے جس میں شوبز انڈسڑی کے اداکار شریک ہورہے ہیں اور رقص کرتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسڑی کے نامور اداکار یاسر اور مشہور اداکارہ حرامانی نے ایک شادی کی تقریب میں رقص کرتے چار چاند لگادیے،دونوں نے بھارتی فلم’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے گانے پر ڈانس کیا، ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔
ڈانس میں بھارتی اداکاروں کی بلکل درست کاپی کی وجہ سے بھی پاکستانی فنکاروں کی اس ویڈیو کو غیر معمولی پزیرائی مل رہی ہے۔ویڈیو کسی شادی کی تقریب میں بنائی گئی ہے۔