ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرمیں کوروناکے4 مریض جاں بحق،29 نئے کیسز

شہرمیں کوروناکے4 مریض جاں بحق،29 نئے کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ(زاہد چودھری) کورونا کیسز میں اضافی جاری،24 گھنٹے کے دوران شہر میں 29 نئے کیسز 4 اموات کی تصدیق کی گئی ۔ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 158 نئے مریض سامنے آئے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں اضافی جاری،24 گھنٹے کے دوران شہر میں 29 نئے کیسز 4 اموات کی تصدیق کی گئی ۔ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 158 نئے مریض سامنے آئے ۔ شہر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 48622 اور  اموات 848 ہوگئی ہیں .پنجاب میں کورونا وائرس کے 158نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور کیسز کی مجموعی تعداد96,391 ہو گئی۔

اموات کی مجموعی تعداد 2192 ہوگئی ۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ  کے مطابق کورونا کی تشخیص کیلئے اب تک896,428ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور 92289 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

 

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔  درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔ 

 

Shazia Bashir

Content Writer