سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد قومی جونئیر ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

26 Aug, 2019 | 09:37 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو تین سال کے لئے قومی جونئیر ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا، اعجاز احمد کہتے ہیں کہ تین سال میں قومی ٹیم کو پانچ سے چھ سٹار کھلاڑی دینا ہدف ہے۔

پی سی بی کی کوچ فائنڈنگ کمیٹی نے مشاورت کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو قومی جونئیر ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ اعجاز احمد ایشیا کپ کے بعد ستمبر میں تین سال کے لئے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اعجاز احمد کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق، کبیرخان، عتیق الزمان اور اعظم خان بھی کوچنگ کی دوڑ میں شامل تھے۔

کوچ کا عہدہ ملنے کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ ان کو جونئیر ٹیموں کی کوچنگ کے تجربے کی بنیاد پر دیگر کوچز پر ترجیح دی گئی ہے۔ کوشش ہوگی کہ تین سال میں قومی ٹیم کو کم ازکم پانچ سے چھ سٹار کھلاڑی تلاش کر کے دوں۔

اعجاز احمد کا مزید کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مہارت رکھتے ہیں اور باؤلرز کی رہنمائی کے لئے بورڈ سے باؤلنگ کوچ کی تعیناتی کی بات کروں ۔

مزیدخبریں