( سٹی 42 ) پنجاب میں اساتذہ کی بھرتی کا امتحان اب پنجاب پبلک سروس کمیشن لے گا، نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی اب نہیں ہوگی۔
پنجاب حکومت نے اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے امتحان باقاعدہ پی پی ایس سی کے ذریعے دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ پنجاب میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے این ٹی ایس کی بجائے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو امتحان دینا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں محکمہ سکول ایجوکشین چند اضلاع میں کنٹریکٹ پر اساتذہ کی بھرتی کرنے جارہا ہے جس مین گریڈ چودہ، پندرہ اور سولہ کے اساتذہ کی بھرتی اب پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہو گی۔
سابق دور حکومت میں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب ٹیسٹنگ سروس شروع کرنے جارہا تھا جس پر متعدد اعتراضات کے بعد یہ فیصلہ واپس لینا پڑا اور پی پی ایس سی کو امتحان لینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔