ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’مودی نے آخری پتا کھیل دیا اب ہماری باری ہے‘‘

’’مودی نے آخری پتا کھیل دیا اب ہماری باری ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر قوم سے خطاب میں کہا کہ میں قوم کو مسئلہ کشمیر پر آگاہ کرنا چاہتا ہوں، مودی نے دباؤ میں آکر بلنڈر مار دیا ہے، مسئلہ کشمیر پر ساری قوم نے کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونا ہے، کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا ہوچکی ہے۔

وزیراعظم کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوا،  مسئلہ کشمیر پر ساری قوم نے کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونا ہے، ہم نے مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر دینا کے سامنے اجاگر کیا۔جو سلامی ممالک آج ہمارے ساتھ نہیں ہیں، جلد ساتھ کھڑے ہوں گے، ہماری فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ سکول، کالجز کے طالبعلم بھی مسئلہ کشمیر پر باہر نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے دباؤ میں آکر بلنڈر مار دیا ہے، بھارتی مظالم کی وجہ سے ایک کشمیری نے پلوامہ حملہ کیا۔ نیویارک میں 27 ستمبر کو مسئلہ کشمیر پوری دنیا کے سامنے رکھوں گا،  پوری کشمیری قوم کو ہندوستان نے یرغمال بنا رکھا ہے۔  مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، ہماری کوشش تھی کہ سب سے دوستی کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  بھارت نے 5 اگست کو پیغام دیا کہ ہندوستان صرف ہندؤوں کا ہے، بھارت نے پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان پر الزام لگا، بات جنگ کی طرف جاتی ہے تو دنیا پر برے اثرات ہونگے۔  بی جے پی نے انتخابات میں پاکستان مخالف مہم چلائی، نسل پرستی کا نازی نظریہ آج بھارت پر حکومت کر رہا ہے۔

خطاب کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا ہمارے ساتھ آئے یا نہ آئے، پاکستان ہر حد تک جائے گا اور آخری سانس تک کشمیر کے ساتھ جائیں گے۔