سونا انتہائی مہنگا، نیا ریکارڈ بنا دیا

26 Aug, 2019 | 05:50 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) رواں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان، فی تولہ سونے کی قیمت چار سو روپے بڑھ گئی ہے۔

شہر میں اچھرہ گولڈ مارکیٹ،گولڈ پلازے،رنگ محل سوہا بازار،صرافہ بازار صدر کینٹ میں سونے کی قیمت میں چار سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر نواسی ہزار ایک سو پچاس تک پہنچ گئی جبکہ اکیس قیراط فی تولہ سونا کی قیمت اکیاسی ہزار سات سو بیس روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت سترہ ڈالر فی اونس بڑھی ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار پانچ سو اکتیس ڈالر ہوگئی ہے۔

صدر لاہورڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، اس لیے مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں