مصباح الحق نے استعفیٰ دے دیا

26 Aug, 2019 | 03:54 PM

Shazia Bashir

سٹی42: مصباح الحق نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، مصباح الحق نے ہیڈکوچ کے لئے درخواست جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا، مصباح الحق نے کمیٹی رکن کی حیثیت سے استعفیٰ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو پیش کیا۔ مصباح الحق نے ذاکر خان سے ملاقات  کی اور قومی کرکٹ کے ہیڈ کوچ کے لیے باضابطہ طور پر درخواست جمع کرادی ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں اس عہدے کے لیے کئی نامور افراد دلچسپی رکھتے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے۔

 درخواست جمع کروانے سے قبل میرا نام گردش کرنا دلچسپ امر تھا، پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلے گا۔

مزیدخبریں