محکمہ صحت کے ملازم کو ریگولر نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

26 Aug, 2019 | 12:23 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: محکمہ صحت کے ملازم کو ریگولر نہ کرنےکا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج، عدالت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے پرچی کلرک کی درخواست پرسیکرٹری صحت سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نےعابد نواز ڈوگر کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار نے سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ1995 سے جونیئر کلرک کی حیثیت سے کام کررہا ہے۔ اسکو ریگولر کرتے وقت جونیئر کلرک کی بجائے پرچی کلرک لکھ دیا گیا، محکمے کی اس غلطی کی وجہ سے وہ ترقی کےحق سےمحروم ہے، درخواستگزار نےاستدعا کی کہ عدالت اسکو جونیئرکلرک ڈیکلیئرکرتے ہوئے ترقی دے کر ریگولر کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے وکیل کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں