عابد چوہدری: شفیق آباد میں جلد بازی نے موٹرسائیکل سوار کی جان لے لی، ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کے علاقے بند روڈ پر موٹرسائیکل سوار نوجوان جلد بازی کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار توازن برقرار نہ رکھنے پر ٹرک تلے آکر ہلاک ہوگیا۔ نوجوان نے ٹرک کو اورٹیک کرنے کی کوشش کی اورپتھر سے موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرگئی جس دوران نوجوان متوفی ٹرک کے پیچھلے ٹائروں تلے آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اہل علاقہ نے ٹرک ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق متوفی شفیق آباد بند روڈ پر رہائش پزیر تھا جس کی لاش آبائی علاقے روانہ کر دی گئی۔