رضوان نقوی:رکشہ ڈرائیوروں کا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری کہتے ہیں اگر چوبیس گھنٹے میں قیمتیں کم نہ کی گئیں تو شہر کے داخلی و خارجی راستے بند کردینگے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی رکشہ یونین نے لاہور پریس کلب کے سامنے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں صدر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر اور کثیر تعداد میں ڈرائیورز شریک ہوئے۔ مجید غوری نے کہا کہ اوگرا اور ایل پی جی مافیا کی ملی بھگت سے قیمت 185 روپے تک پہنچ گئی ہے، قیمتیں معمول پر نہ آئیں تو منگل کو احتجاج کرینگے۔
مجیدغوری نے وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیاہے،تاکہ وہ اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کر یں اور رکشہ ڈرائیور وں کے لئے موثراقدامات کریں۔
اوگرا اور ایل پی جی کی ملی بھگت ،رکشہ ڈرائیور غصے سے لال پیلے
26 Aug, 2018 | 07:12 PM