شیخ رشید کا ریلوے کو اپنے پاوں پرچار ماہ میں کھڑا کرنے کا دعویٰ

26 Aug, 2018 | 06:37 PM

M .SAJID .KHAN

رضوان نقوی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ ریلوے کو ایک سو بیس دن میں اپنے پاوں پر کھڑا کردینگے ، غیر قانونی ترقیاں پانے والوں کی تنزلی کا فیصلہ ہوگا،ریلوے افسران ایک گھنٹہ زائد کام کریں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا،سی ای اوپاکستان ریلویز جاوید انور سمیت دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے، انکا کہنا تھا کہ وہ تیس دسمبر تک پاکستان ریلوے کو اس کے مقام پر کھڑا کریں گے، غیر قانونی ترقیاں پانے والوں کی تنزلی کا فیصلہ بھی ہو گا، کارکردگی بہتر بنانے کیلئے گریڈ سولہ سے اوپر تمام ریلوے افسران ایک گھنٹہ زائد کام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق خسارہ کم کریں گے،تمام بڑے اسٹیشنز پر ایلیویٹرز کی تنصیب اورآن لائن ٹکٹنگ کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔اس کے علاوہ ملک بھر سے ریلوے کی اراضی پر تجاویزات کا خاتمہ کر ینگے ،وہ جہاں بھیجیں گے کام کرو ں گا۔لوکو موٹو کی دگنی قیمت پر خریداریوں سمیت آٹھ کیسز نیب میں زیر تفتیش ہیں۔

مزیدخبریں