چربی پگھلانے والی فیکٹریوں کو ماحول خراب کرنے کی کھلی چھٹی مل گئی

26 Aug, 2018 | 04:14 PM

Sughra Afzal

(سید فخرامام) بند روڈ یوسی 93 میں چربی پگھلا کر تیل بنانے کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، ماحول میں آلودگی اور مضر صحت عمل سے علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔

 تفصیلات کے مطابق بند روڈ یوسی 93 میں چربی پگھلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ فیکٹریوں میں چربی پگھلا کر غیرمعیاری اور مضر صحت تیل بنا کر مارکیٹوں میں فروخت کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ماحول میں بدبو اور دھواں پھیلنے سے جینا محال ہوگیا۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ متعدد شکایات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی، محکمہ ماحولیات، فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار سے غیرقانونی فیکٹریاں بند کرانے کا مطالبہ کردیا۔

مزیدخبریں