وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

26 Aug, 2018 | 03:32 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے کسی بھی رکن کو سینئر وزیر نہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کسی کو بھی سینئر وزیر نہ بنا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کابینہ کے اعلان میں تاخیر بھی سینئر وزیر بنانے کے معاملے کے باعث ہوئی۔ سینئر وزراء کی دوڑ میں عبدالعلیم خان،  میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال اور ڈاکٹر یاسمین راشد شامل ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ کسی کو بھی سینئر وزیر نہ بنائیں، ایک رکن اسمبلی کو سینئر وزیر بنانے پر باقی ناراض ہوں گے۔

مزیدخبریں