وزیر اعلیٰ پنجاب سےسٹیشن کمانڈرنیوی کی ملاقات

26 Aug, 2018 | 02:10 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسےسٹیشن کمانڈرنیوی ڈاکٹرساجدمحمود شہزادکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے اموراورپاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹیشن کمانڈرنیوی ڈاکٹرساجدمحمود شہزاد نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزردار کومنصب سنبھالنے پرمبارکباد دی،جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیوی کی خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ پاکستان نیوی کی کارکردگی کی دنیامعترف ہے،پاکستان نیوی بہترین پیشہ ورانہ بحری قوت کی صلاحتیوں سے مالا مال ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نیوی دشمن کومنہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہےاور یہ دنیا کی ایک بہترین اور بہادر فوج ہے.قوم کوپاکستان نیوی کی بہادری،شجاعت پرفخرہے۔

مزیدخبریں