پی سی بی کا کھلاڑیوں کیلئے فزیکل کیمپ لگانے کا اعلان

26 Aug, 2018 | 01:10 PM

Sughra Afzal
Read more!

(عامر رضا) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ کے لیے آرمی انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ میں لگائے جانے والے اس تربیتی کیمپ کا آغاز 27 اگست سے ہوگا جبکہ کیمپ 31 اگست تک جاری رہے گا، کیمپ کے لیے جن 26 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے، اُن میں سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عثمان شنواری، محمد نواز، حماد وسیم، حارث سہیل، کرکٹر محمد حفیظ، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، جنید خان، شہزادہ فرحان، شان مسعود، عثمان صلاح الدین، اسد شفیق، بلال آصف، محمد اصغر، راحت علی اور امیر حمزہ کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے لیے تربیتی کیمپ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں