کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آٖف ریوینیو ایف بی آر نے گریڈ 21 اور 22کے متعدد افسروں کے تقرر اور تبادلے کر دیئے۔
ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے آفیسر مکرم جان انصاری کو ممبر ایف بی آر ایڈمن پول اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 21 کی آفیسر شاہ بانو جی ایم خان کو ممبر ایڈمن پول ہیڈ کوارٹر ، پاکستان کسٹمز سروس کے فرید اقبال قریشی ، احمد رؤف کو بھی ممبر ایڈمن پول تعینات کر دیا گیا۔
مرزا مبشر بیگ ، محمد اعظم شیخ بھی ایف بی آر ایڈمن پول کے ممبر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ گریڈ 21 کے محمد سلیم ، عبد الواحد کو بھی ممبر ایڈمن پول اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خورشید احمد خان، حیدر علی کو بھی ممبر ایف بی آر ایڈمن پول ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔گریڈ 21 کے عاصم ماجد خان ممبرلیگل ایف بی آر اسلام آباد تعینات ہو گئے ہیں۔