عمرکوٹ؛ پولیس مقابلہ، 34 مقدموں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار

26 Apr, 2024 | 09:03 PM

آمین ڈیپلائی: عمرکوٹ میں ہونے والے پولیس مقابلے میں 34 مقدموں میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ 

پولیس کے مطابق 34 سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم لالو خاصخیلی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمی ہونے والے ملزم لال عرف لالو خاصخیلی کی گرفتاری پر دو لاکھ روپے انعام مقرر تھا ۔ ملزم ضلع کے مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے 34 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کنری کے قریب گاؤں مہپاری میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی گئی ۔کارروائی کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں لال بخش عرف لالو خاصخیلی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا ۔

پولیس مقابلے کے دوران دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی ملزم کو متعلقہ اسپتال کنری منتقل کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں