سندھ حکومت کا صوبہ بھر کی جیلوں پر سولر پینل لگانے کا فیصلہ

26 Apr, 2024 | 08:57 PM

ویب ڈیسک: سندھ کے قیدیوں کے لئے خوشخبری،  سندھ حکومت نے صوبہ بھر کی جیلوں پر سولر پینل لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کی جیلوں میں سولر پینل لگائے جائیں گے ، قیدی بیرکس میں پنکھے سولر پینل پر منتقل کئے جائیں گے۔ جیلوں میں دو سو کلو واٹ سے لیکر 600 کل واٹ کے سولر سسٹم نصب کئے جائیں گے۔ کراچی سینٹرل، وومین اور لاندھی جیل کو سولر پر منتقل کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد کی جیلوں کو سولر منتقل کیا جائے گا۔ 

لاڑکانہ اور سکھر وومین جیل بھی سولر منتقل کیا جائےگا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، خیرپور، گھوٹکی، شکارپور کے جیلوں کو سولر پر منتقل کیا جائےگا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بچہ و خواتین جیل میں مشینری اور کلاس رومز کو بھی سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں