ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ترقی کے لیے قوم کو متحدہوناہوگا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

Chief of Army Staff, Green Pakistan Initiative , General Asim Munir, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: راولپنڈی میں گرین پاکستان انیشیٹو (GPI) کانفرنس آج منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی جناب احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی جناب رانا تنویر حسین اور   چیف آف آرمی اسٹاف  جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں سول اور ملٹری حکام نے بھی شرکت کی۔
گرین پاکستان انیشئیٹو فورم کو کثیر جہتی  اقدامات اور مختصر وقت میں حاصل کیے گئے اہم معیارات کے بارے میں بتایا گیا۔ فورم کے سامنے پیش کیے گئے اقدامات میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ماڈل فارمز کا قیام، واٹر مینجمنٹ سکیمیں، ٹیکنالوجی کی اختراعات اور سرمایہ کاری کی شراکت داریاں شامل ہیں جن کا مقصد پاکستان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔


وفاقی وزراء نے اجلاس کے اختتام پر اس تبدیلی کے اقدام کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ زراعت پاکستان کی لائف لائن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ GPI پاکستان کے زرعی شعبے میں دور حاضر کے بہترین طریقوں کو متعارف کرائے گا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر  نے ریمارکس دیئے کہ "پاکستان  ایک محنتی اور باہمت قوم کی مبارک سرزمین ہے جسے قومی ترقی کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے"۔
سی او اے ایس نے یقین دہانی کرائی کہ "پاک فوج پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی اور اس بات پر زور دیا کہ فوج کی کوششیں جامع قومی سلامتی اور قوم کی اجتماعی بھلائی کے لیے کردار ادا کریں گی"۔