کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین اور صدر مملکت کے گزشتہ الیکشن میں امیدوار محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے ے تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 میں وارنٹ جاری کئے ہیں ۔
چند ہفتے پہلے ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور قبضے کی دفعات 447 اور 448 - 34 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا ۔ ضلعی انتظامیہ کے درج کروائے ہوئے اس مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کئے ہیں
22 اپریل کی تاریخ میں جاری وارنٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو پیش کیا جائے۔