عرفان ملک : لاہور کے علاقے ملت پارک میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ زینب کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، پولیس نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم سلمان کو گرفتار کر لیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمدفیصل کامران نے زینب کے والدین سے ملاقات کی۔ محمد فیصل کامران نے بچی کے اہلخانہ کو مکمل انصاف کی یقینی دہانی کرائی۔ ملزم سلمان کے خلاف مزیدتفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ زینب گذشتہ روز آگ لگنے سے جھلس گئی تھی جسے آج ہسپتال لایا گیا۔