ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کل لاہور میں ہوگی

26 Apr, 2024 | 06:55 PM

سٹئی42: دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کل لاہور میں ہوگی.

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی  کو سہ پہر میں میڈیا سیشن کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے آخری ٹی ٹوینٹی کے دوران میگا ایونٹ کی ٹرافی کا قذافی سٹیڈیم کا چکر بھی پروگرام کا حصہ ہے ۔کل صبح لاہور کے تاریخی مقامات کا ٹور بھی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے بعد ایبٹ آباد میں ٹرافی کا ٹور شامل تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا میلہ دو جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہورہا ہے۔کرکٹ فینز 9 جون کو نیو یارک میں شیڈول پاکستان اور بھارت کے میچ کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

مزیدخبریں