مہنگے داموں روٹی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،115افراد گرفتارجبکہ25مقدمات درج

26 Apr, 2024 | 06:51 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب کی مہنگے داموں روٹی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت, گرانفروشی پر115افراد کو گرفتار جبکہ25مقدمات درج کیے گئے۔
 وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ 7 تنور سر بمہر اور 16لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔۔گرانفروشوں کیخلاف پرائس مجسٹریٹس کی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کی گئی۔ روٹی کی قیمت میں کمی پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس میں صنعت اور خوراک کے محکموں کے ایڈ منسٹریٹو سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا کہ روٹی زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے , پرائس مجسٹریٹس نے چھ ہزار مقامات کی انسپکشنز کیں، دوران چیکنگ 638مقامات پر اوورچارجنگ پائی گئی۔

مزیدخبریں