لیسکو کی ٹیموں کا مختلف علاقوں میں آپریشن، لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ ی گئی

26 Apr, 2024 | 06:07 PM

Ansa Awais

شاہد سپرا: لیسکو بلال کالونی سب ڈویژن کی ٹیموں کا مختلف علاقوں میں آپریشن، پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ ی گئی۔
ایکسیئن شالامار کی زیر نگرانی ایس ڈی او بلال کالونی شیروز احمد کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران بجلی چوری میں ملوث پلاسٹک فیکٹری پکڑی گئی، لیسکو نے10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔لیسکو حکام کے مطابق ملزم تھری فیز میٹر کی باڈی ٹمپر کرکے بجلی چوری کر رہا تھا۔ٹمپرنگ کے باعث میٹر کی سپیڈ 90 فیصد کم تھی، ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں