آزاد نہڑیو : محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر سندھ سرکار نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ جس کے مطابق بدھ کے روز تمام سرکاری نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے ۔ تمام تعلیمی اداری بلدیاتی کائونسلز بھی بند رہیں گی۔ اس کے علاوہ بااختیار اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہوگی ۔