کلیم اختر: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے پارٹی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کی ہے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثنااللہ نے لاہور میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے پارٹی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کی ہے، شہباز شریف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوششیں کررہےہیں۔ مریم نوازعوام کی ریلیف دینے کی کوششیں کررہی ہیں۔ نوازشریف کی چین سے واپسی پرتجاویز پیش کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم وہی لیڈرشپ فراہم کریں گےجس کی عوام توقع رکھتے ہیں۔ پارٹی بیانیہ وہی رہے گاجس کی منظوری نوازشریف دیں گے۔ نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ آگے بڑھے گی ۔ پارٹی نے مریم نواز اور شہباز شریف کی کاررکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔2017 میں جبر کر کے نواز شریف کو پارٹی قیادت سے علیحدہ کیا گیا تھا. نواز شریف عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں. ہم اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر قابو پائیں گے. نواز شریف جو بیانیہ دیں گے وہ ہی بیانیہ رہے گا ، چاہے وہ مزاحمت کا ہو یا مفاہمت کا .