انٹڑبینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی

26 Apr, 2024 | 05:34 PM

اشرف خان : انٹڑبینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی قیمت کے حوالے سے خبر آگئی۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹڑبینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستاہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.48 روپے سے کم ہوکر 278.39 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 69 روپے پر ہی برقرار رہا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 44 پیسے اضافے سے 297.48 روپے، برطانوی پاونڈ 50 پیسے مہنگا ہوکر 346.85 روپے، سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 73.95 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم  75.72 روپے پر برقرار رہا۔ 

مزیدخبریں