لاہور :غیر قانونی ایل پی جی اور پٹرول ایجنسیوں کیخلاف سخت کارروائیاں

26 Apr, 2024 | 05:14 PM

سٹی42: ڈی سی لاہور، رافعہ حیدر کی ہدایت پر سول ڈیفنس کی ٹیموں نے شہر بھر میں غیر قانونی ایل پی جی دکانوں ، پٹرول و آئل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کر دیا ، مارچ 2024 سے اب تک 171 استغاثہ جمع کئے گئے ہیں اور متعدد مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔

لاہور میں 340 غیر قانونی ایل پی جی، پٹرول ایجنسیز اور آئل ایجنسیز کی انسپکشن کی گئی ہے، جس میں سے 117 غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی دکانوں اور 54 پٹرول ایجنسیز کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں استغاثہ جمع کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، 13 غیر قانونی آئل ایجنسیز کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے واضح کیا ہے کہ رہائشی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈالی جا سکتیں اور شہر بھر میں غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی دکانوں اور آئل ایجنسیز کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ڈی سی لاہور  کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی دکانوں کی نشاندہی کر کے فوری طور پر سوشل میڈیا پر ٹیگ کر کے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔

مزیدخبریں