نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، سکیورٹی انتظامات پر اظہارِ اطمینان

26 Apr, 2024 | 04:56 PM

This browser does not support the video element.

علی ساہی : نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وینینک نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ 

دورے کے دوران سکاٹ وینینک کو ایم ڈی محمد احسن یونس، چیف ایڈمن شعیب محمود اور آپریشن کمانڈر شفیق احمد نے  سیف سٹیز اتھارٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے وفد کو ائیر پورٹ، ہوٹل اور سٹیڈیم روٹس کی سکیورٹی اور فورس کی تعیناتی بارے بریفنگ دی گئی۔ جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے استعمال اور سکیورٹی اداروں کے تعاون بارے بتایا گیا۔ 

سیف سٹیز اتھارٹی می ہونے والے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وینینک کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا بہترین استقبال کیا گیا اور عمدہ ماحول فراہم کیا گیا۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ کا پیشن شیئر کرتے ہیں۔ آپکا سسٹم ورلڈ کلاس ہے اور اسے دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی،  پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے اپنی بہترین حکمت عملی کیساتھ فیلڈ میں موجود ہیں۔ 

ترجمان سیف سٹیز نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سکیورٹی انتظامات پر اظہارِ اطمینان کیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او جدید کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ دیکھ کر متاثر ہوئے۔

اجلاس کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے وفد کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ 

مزیدخبریں