عابد چودھری : لاہور کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں 4افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق شادمان ٹریفک حادثے کی زخمی 45 سالہ گداگر خاتون دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی۔شاہدرہ بیگم کوٹ میں 65 سالہ معمر شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا ۔ جنوبی چھاؤنی سے معمر شخص کی لاش ملی۔شمالی چھاؤنی کے علاقے چوکی گلدشٹ ٹاؤن میں 25 سالہ نوجوان نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا۔ جس کی شناخت 25 سالہ شہروز کے نام سے ہوئی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کردیا۔
لاہور : شہر میں مختلف حادثات و واقعات میں 4افراد جان کی بازی ہار گئے
26 Apr, 2024 | 04:36 PM