راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی پہنیں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس ٹریننگ سنٹر کےدورہ کی تیاریاں شروع کردیں۔ مریم نواز پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی پہنیں گی۔ مریم نواز کےلئے ایلیٹ فورس نے سیاہ رنگ کی وردی بھی سلوا لی گئی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مریم نواز ایلیٹ یونیفارم رواں ہفتے پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں وردی پہنیں گی۔ دوسری جانب محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کیلئےتیاریاں مکمل کر لیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کیلئےحتمی تاریخ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔