سٹی 42 : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اےڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈکےوفدکی ملاقات ہوئی ۔
اےڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈکےوفدکی قیادت سینئرایڈوائزرعمرفاروق کررہےتھے۔ سینئرایڈوائزرعمرفاروق نےوزیراعلیٰ مریم نواز کےعوامی خدمت کےویژن کوسراہا۔ ملاقات میں صوبہ بھرکے سکولوں میں انٹر نیٹ فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ سینئر ایڈوائزر عمر فاروق نے سکولوں میں انٹرنیٹ فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ پنجاب میں ہیلتھ، ہاؤسنگ اور دیگر سیکٹرز میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیاگیا۔
انٹرنیشنل مقابلوں کیلئے ویڈیو گیمنگ سنٹرزکےقیام کیلئےاشتراک عمل پراصولی اتفاق کیا گیا۔ وفد نے لاہور میں انٹرٹینمنٹ ایرینا، باکسنگ اور فٹ بال اکیڈمی قائم کرنے کی پیشکش کی۔
سپورٹس منسٹر کو اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ وفد سے اشتراک کار کے امکانات کاجائزہ لینےکی ہدایت کی گئی۔ اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ نے گاڑیوں کے نمبر پلیٹ کے اجراء کیلئےاشتراک کارمیں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں لینڈ ریکارڈ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اےڈی ایم کی وزیراعلیٰ کو لاہور میں انٹرٹینمنٹ ایرینا، باکسنگ اور فٹ بال اکیڈمی قائم کرنے کی پیشکش
26 Apr, 2024 | 03:38 PM
This browser does not support the video element.