ویب ڈیسک :صوبائی حکومت نے یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر صوبے میں بھر میں تعطیل کا اعلان کردیاجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی بروز بدھ صوبے میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے، تقاریب میں مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
دوسری جانب سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس شاہد کریم نے سکولز کے بچوں کے ساتھ صفائی آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ یکم مئی کو چھٹی ہوگی ، اسی روز سے مہم کا آغاز کیا جائے ، یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بچوں والدین کے ساتھ صفائی مہم شروع کریں ۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ یہ کس قدر زیادتی ہے مزدور اس دن بھی مزدوری کرتا ہے اور ہم چھٹی مناتے ہیں گھر آپ کا وہ نہیں جہاں آپ رہتے ہیں یہ سارا ملک ہمارا گھر ہے ۔